وزارت پاور ڈویژن کا رمضان المبارک میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی ممکن بنا نے کیلئے لیسکو چیف کو مراسلہ

رمضان سے قبل ٹرانسمیشن اورڈسٹری بیوشن سسٹم کو درست کرنے ،اضافی ٹرانسفارمر نصب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی

ہفتہ 23 مارچ 2019 13:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) وزارت پاور ڈویژن نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی ممکن بنا نے کیلئے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )کے چیف کو مراسلہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت پاور ڈویژن نے ہدایات جاری کی ہیں کہ رمضان المبارک میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جائے، اس سلسلے میں لیسکو چیف کو مراسلہ جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

کمپنی کو آمد رمضان سے قبل ٹرانسمیشن اورڈسٹری بیوشن سسٹم کو درست کرنے اور اضافی ٹرانسفارمر نصب کرنے کی ہدایت بھی کی گئی، جاری کردہ مراسلہ میں بیان کیاگیاکہ رمضان المبارک میں کرپشن اوربجلی چوری کیخلاف مہم مزیدکامیاب ہوگی۔علاوہ ازیں وزارت پاور ڈویژن نے لیسکو کو ہدایات جاری کیں کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل کمپنی کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کوٹھیک کیاجائے اور درختوں کی کٹائی اوراضافی ٹرانسفارمر کی تنصیب کویقینی بنایاجائے۔