سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست وکیل کی جانب سے واپس لینے پر نمٹا دی

ہفتہ 23 مارچ 2019 13:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست وکیل کی جانب سے واپس لینے پر نمٹا دی۔

(جاری ہے)

عدالت میں شرجیل میمن کے وکیل کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کی مشاورت سے درخواست میں ترمیم کرکے دوبارہ دائر کرنا چاہتے ہیں، نیب کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن جیل میں ہے، کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنا کررہے ہیں، شرجیل میمن کے وکیل کا کہنا تھا کہ نام ای سی ایل میں شامل کرنا انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،علاج کے لیے ملک سے باہر جانا چاہتا ہوں نام ای سی ایل سے خارج کرنے کاحکم دیا جائے،شرجیل میمن وزیر اطلاعات سندھ کی حیثیت سے پانچ ارب 67 کروڑ روپے کی کرپشن ریفرنس میں گرفتار ہیں۔