بیوٹمز کے ڈاکٹر محمد تیمور نے یونیورسٹی آف کیسل جرمنی سے انجینئرنگ کے ذیلی شعبہ --’’آپٹو الیکٹرونکس ‘‘ میں ایم ایس لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی مکمل کر لی

ہفتہ 23 مارچ 2019 13:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) بیوٹمز کے ڈاکٹر محمد تیمور نے یونیورسٹی آف کیسل جرمنی سے انجینئرنگ کے ذیلی شعبہ --’’آپٹو الیکٹرونکس ‘‘ میں ایم ایس لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔ انہوں نے ایم ایس لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی کاآغازمارچ 2013میں کیا اورمارچ 2019 میں مکمل کی. جبکہ ڈاکٹر محمد تیمور کی تحقیق سیمی کنڈکٹر لیزر پر مبنی تھی جبکہ اس دوران آپ نے جدید آپٹیکل کمیونیکیشن کے ڈئزائن پر بھی کام کیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد تیمور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل قریب میں ان کا تحقیقی کام بلوچستان کے طلباء اور جامعہ کے لئے بہت مفید ہو گا۔وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے ڈاکٹر محمد تیمور پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ یہ بیوٹمز کے لئے اعزاز ہے کہ نینو ٹیکنالوجی جیسی جدید اور وسیع فیلڈمیں بیوٹمز کے متعد پی ایچ ڈیز موجود ہے انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں بیوٹمز میں نینو ٹیکنالوجی سینٹر کے قیام سے اس وسیع شعبے میں تحقیقی و تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔