شہباز شریف کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت پر تشویش کا اظہار

صحت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ، اگر خدانخواستہ انہیں کچھ ہوا تو نتائج کا سامنا کرنا ہو گا

ہفتہ 23 مارچ 2019 13:59

شہباز شریف کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت پر تشویش کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ، اگر خدانخواستہ انہیں کچھ ہوا تو نتائج کا سامنا کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف کے معالج ڈاکڑ عدان کی طرف سے ابھی پیغام ملا ہے کہ انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ، یہ حکومت کا غیر انسانی رویہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،متعلقہ ادارے نوٹس لیں۔شہباز شریف نے واضح کیا کہ اگر خدانخواستہ میاں صاحب کو کچھ ہوا تو ان کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔