Live Updates

پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ماضی کی حکومتوں کے منصوبے صرف کاغذوں تک محدود رہے ہیں‘پروین سرور

گور نر پنجاب نے عام آدمی کو پینے کے صاف پانی کیلئے اب تک150سے زائد فلٹر یشن پلانٹس لگائے ہیں ‘تقریب سے خطاب

ہفتہ 23 مارچ 2019 14:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) بیگم پروین سرور نے کہا کہ پینے کا صاف پانی قوم کی سب سے بڑی ضرورت بن چکا ہے اور آج ہسپتالوں میں80فیصد مر یض گندہ پانی پینے کی وجہ سے علاج کیلئے آرہے ہیں اور 30فیصد اموات بھی گندہ پانی پینے کی وجہ سے ہونیوالی بیماریوں سے ہو رہی ہیں ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ماضی کی حکومتوں نے منصوبے لگائے مگر بد قسمتی سے یہ منصوبے صرف کاغذوں تک محدود رہے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے گورنر ہائوس میں ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے سرور فانڈیشن کے پلیٹ فارم سے عام آدمی کو پینے کے صاف پانی کیلئے اب تک150سے زائد فلٹر یشن پلانٹس لگائے ہیں اور آج جیلوں میں بھی پینے کے صاف پانی کیلئے فلٹر یشن پلانٹس لگائے جا رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری تر جیح ایسے علاقے ہیں جہاں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کا سب سے زیادہ مسئلہ ہے اور مجھے اس بات کا یقین ہے کہ اب پنجاب کے کونے کونے میں عوام کو پینے کا صاف پانی ملے گا۔

تقریب سے خطاب کے دوران صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے اور پنجاب میں آب پاک اتھارٹی کے قیام کا مقصدبھی عوام کو پینے کے صاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں جتنی تیزی کیساتھ پانی کم ہو رہا ہے ان حالات میں پاکستان کو فوری طور پر ڈیمزکی ضرورت ہے اور موجودہ حکومت بھاشا ڈیم سمیت دیگر ڈیمز کیلئے کام کر رہی ہے ۔

صوبائی وزیرکر نل (ر) سردار ہاشم ڈوگرنے کہا کہ اپوزیشن والوں کی اپنے دور حکومت میں کار کردگی زیر و رہی ہے اور آج جب موجودہ حکومت آب پاک اتھارٹی کے ذریعے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے جا رہی ہے تو اپوزیشن والے کس منہ سے تنقید کرتے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے سرور فانڈیشن کے پلیٹ فارم سے بھی بھر پور کام کیا ہے۔ صوبائی وزیر انر جی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ میں سمجھتاہوں کہ آج کے دن ہم سب کو اس بات کا عہد کر نا چاہیے کہ ہم نے پانی کے بچا کیلئے حکومتی سطح سمیت ہر فورمز پر آگا ہی مہم چلانی ہے جسکے لیے عوام کو بھی اپنی اپنی ذمہ داری پوری کر نا ہوگی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات