پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کی ہنگامی پریس کانفرنس

یہ پریس کانفرنس پاکستان میں پیپل پارٹی کے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں اور پارٹی قیادت کے ساتھ اظھار یکجہتی پر منعقد ہوا

ہفتہ 23 مارچ 2019 12:36

پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کی ہنگامی پریس کانفرنس
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،خرّم خان) سعودی عرب کے شہر ریاض میں ایک مقامی ہوٹل میں پیپلز پارٹی ریاض کی جانب سے ہنگامی کا انعقاد کیا گیا . یہ پریس کانفرنس پاکستان میں پیپلز پارٹی کے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں اور پارٹی قیادت کے ساتھ اظھار یکجہتی پر منعقد ہوا۔

ہنگامی پریس کانفرنس کا آغاز نعت شریف سے ہوا جو عابد شمون چاند نے پڑھی. پیپلز پارٹی ریاض ریجن کی جانب سے پریس کانفرنس جو تین نکاتی ایجنڈا پر مشتمل تھی . یہ تین نکاتی ایجنڈا سینئر رکن پیپلز پارٹی وسیم ساجد نے پڑھے ۔

تین نکات درج ذیل نکات پر مشتمل تھے
۱- آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو پر دائر شدہ مقدمات کی سندھ سے راولپنڈی منتقلی۔

(جاری ہے)


۲- نیب کا پی پی پی مرکزی قیادت سے تضحیک آمیز سلوک و رویہ
۳- احتجاج کرنے والے پی پی پی کے کارکنان پر تشدد اور گرفتاریاں۔

پیپل پارٹی ریاض ریجن کے عہدیداران جس میں احسن عباسی صدر پی پی پی ریاض ریجن , ریاض راٹھور سینیر نائب صدر سعودی عرب , سردار رزاق جنرل سیکریٹری سعودی عرب , یونس ابو غالب سینیر نائب صدر ریاض اور رانا عدیل جنرل سیکریٹری ریاض نے خاص طور پر شامل ہو کر اس اجلاس کے مقاصد پر روشنی ڈالی. اس کے ساتھ پیپلز پارٹی ریاض کے دیگر رہنماؤں میں وسیم ساجد , سردار نصیر, صداقت حسین بھرگوش, ملک عبدالکریم , شریف بلوچ بھٹو, غلام نبی نواب, عثمان اشرف شامل ہو کر اس اجلاس کے مقاصد پر روشنی ڈالی.

اس پریس کانفرنس جو بقاعدہ اجلاس کی صورت اختیار کر لی تھی . اس اجلاس میں پیپلز پارٹی ریاض کے ساتھ سعودیہ کی دوسری سیاسی جماعتوں نے بھی خوب شرکت کے کے مذمتی خطاب کیے . اس سیاسی پارٹیوں میں نون لیگ ، جماعت اسلامی ، قومی وطن پارٹی ، پی ایس پی ، عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ دوسری غیر سیاسی لوگ بھی شامل ہو کر یکجہتی کی . اس دوران سب نے اپنے اپنے مذمتی بیان ریکارڈ کروائے۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینئر عہدیداران میں ریاض ریجن کے صدر احسان عباسی نے پاکستان میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوے کہا کہ مقدمات کی منتقلی کا مطلب وفاق کا سندھ کی انتظامیہ اور عدلیہ پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔

اس طرح کے اقدامات انتشار و تفریق کا باعث بنتے ہیں اور قومی یکجہتی کیلیے نقصان کا باعث ہیں۔

اس کے علاوہ ریاض ریجن کے سینئر نائب صدر سعودی عرب ریاض راٹھور نے اپنے منفرد انداز میں میرے کپتان کو تنزیہ اشعار میں مخاطب کرتے ہوے کہا . جیالوں کے احتجاج نے مقتدر قوتوں کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ مرکزی قیادت خصوصا بلاول بھٹو کو اگر ماضی کی طرح جعلی مقدمات میں پھنسانے کی کوشش جاری رہی تو نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر اور ریاض ریجن کے جنرل سیکٹری سردار رزاق نے تفصیل کے ساتھ ہنگامی پریس کانفرنس کے مقاصد پر بات کرتے ہوے کہا . حکومت خود پسندی کی کیفیت سے نکلے اور دیگر سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کو تسلیم کرے۔

سیاسی کارکنان پر تشدد اور گرفتاریاں آمریت کی نشانیاں ہیں۔

ریاض ریجن کے سینئر نائب صدر یونس ابو غالب نے موجودہ حکومت اور پاکستان کے سیکورٹی اداروں پر کھل کر تنقید کرتے کہا کے انکو مقدس گاۓ یا کچھ اور نام پکارنے کی بجاے کھل کر نام لے کر آواز بلند کرے، اور اب حکومت فیصلہ کرے کہ وہ ایک جمہوری حکومت ہے یا آمریت پر یقین رکھتی ہے۔

پیپلز پارٹی کے منتخب عہدیداران میں آخر میں نوجوان قیادت اور جنرل سیکٹری ریاض ریجن رانا عدیل نے کہا کے کالعدم تنظیموں کو ڈھیل اور راستہ دیا جا رہا ہے مگر سیاسی قائدین اور جرنلسٹ کو مشکلات میں دھکیلا جا رہا ہے۔

اس اجلاس میں جو پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے تحت منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں دوسرے سیاسی جماتوں کی لیڈرشپ نے خطاب کیا جس میں خالد اکرم رانا ، ظہور خان، ودود اقبال، ہمایوں مسعود ، حنیف بابر، حافظ وحید ، فیصل علوی ، رانا عبدالرؤف کے ساتھ پیپل پارٹی کے دوسرے رہنما نے خطاب کیا جس میں عبدالکریم ، عثمان ، صداقت حسین، غلام نبی ، اور رانا عدیل نے خطاب کیا۔