گجرانوالہ میں یوم پاکستان کی تقریب میں سکول کی دیوار گرنے سے پانچ بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 23 مارچ 2019 12:45

گجرانوالہ میں یوم پاکستان کی تقریب میں سکول کی دیوار گرنے سے پانچ بچوں ..
گجرانوالہ  (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 مارچ 2019ء) گجرانوالہ میں کشمیر روڈ پر یوم پاکستان کی تقریب میں سکول کی دیوار کر گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے آج صبح گجرانوالہ کے ایک سکول میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس نے کئی جانیں لے لیں۔

(جاری ہے)

سکول کی دیوار اچانک گر گئی جس میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے شامل ہیں جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور زخمی افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔اس حوالے سے ابھی مزید معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔