Live Updates

ملائیشا وزیراعظم دورہ پاکستان کے بعد وطن روانہ

ملائیشن وزیراعظم نے وطن روانگی سے قبل جے ایف 17تھنڈر طیاروں کا معائنہ کیا، ڈاکٹر مہا تیر محمد نے پاک فضائیہ کی خصوصی جیکٹ زین تن کر رکھی تھی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 23 مارچ 2019 13:00

ملائیشا وزیراعظم دورہ پاکستان کے بعد وطن روانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ2019ء) ملائیشیا وزیراعظم تین روزہ دورہ پاکستان کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر مہا تیر محمد کو رخصت کیا۔ملائیشین وزیراعظم نے وطن واپس جانے سے پہلے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا معائنہ بھی کیا۔مہا تیر محمد کو جے ایف 17 تھنڈر طیارے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر مہا تیر محمد نے پاک فضائیہ کی خصوصی جیکٹ زین تن کر رکھی تھی۔

ملائیشین وزیراعظم  تین روزہ دورے پر پاکستان تھے جو کہ آج مکمل ہو گیا ہے۔مہا تیر محمد کے دورہ پاکستان پر مختلف یاداشتوں پر دستخط کیے گئے۔گذشتہ روز صدرمملکت عارف علوی نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہا تیر محمد کو نشان پاکستان عطاء کیا ۔ ملائیشین وزیراعظم کے اعزاز میںایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم عمران خان تینوں مسلح افواج کے سربراہان وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ سیاسی اور عسکری حکام نے شرکت کی اس موقع پر صدر مملکت نے مہاتیر محمد کو نشان پاکستان سے نوازا۔

(جاری ہے)

یے۔ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیرمحمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوم پاکستانپر مدعو کرنے پر حکومت پاکستان کا شکر گزار ہوں۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہاکہ پاکستان کیساتھ ہمارے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔انہوںنے کہاکہ صنعتی انقلاب سے طرز زندگی میں تبدیلی آتی ہے۔انہوںنے کہاکہ عصر حاضر کے تقاضے پورے کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کیساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کسی بھی ملک کی افرادی قوت کا معاشی ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ’’نشان پاکستان‘‘ملنے پر شکر گزار ہوں۔مہاتیر محمد نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری سے تعلقات مزید مستحکم ہونگے،پاکستان کو سیاحت کے شعبے کی ترقی کیلئے معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ سے تیزتر معاشی ترقی ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات