Live Updates

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اپنا 3 روزہ دورہ پاکستان مکمل کر واپس چلے گئے

وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء نے معزز مہمان کو نور خان ائیربیس سے رخصت کیا

ہفتہ 23 مارچ 2019 14:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اپنا 3 روزہ دورہ پاکستان مکمل کر واپس چلے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر 21 مارچ کو پاکستان پہنچے تھے جہاں انہوں نے تین روز اسلام آباد میں قیام کیا۔مہاتیر محمد نے اپنے دورے میں پاکستان کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی جبکہ انہیں صدرِ مملکت عارف علوی نے نشانِ پاکستان سے بھی نوازا۔

(جاری ہے)

ملائیشین وزیراعظم کے دورے میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں کروڑوں ڈالر کے معاہدے بھی ہوئے۔ڈاکٹر مہاتیر محمد نے یومِ پاکستان کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور انہیں مسلح افواج کی جانب سے سلامی دی گئی۔معزز مہمان جب دورہ مکمل کرکے واپسی کے لیے نور خان ائیربیس پہنچے تو انہیں پاک فضائیہ کی جانب سے جے ایف تھنڈر 17 طیارے پر بریفنگ دی گئی اور مہاتیر محمد نے طیارے کا معائنہ بھی کیا جبکہ پاک فضائیہ کی جانب سے معزز مہمان کو فضائیہ کی جیکٹ تحفے میں دی گئی۔وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء نے معزز مہمان کو نور خان ائیربیس سے رخصت کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات