مہاتیر محمد کو پاک فضائیہ کی جانب سے جے ایف تھنڈر 17طیاروں بارے بریفنگ ، معزز مہمان کو فضائیہ کی جیکٹ تحفے میں دی گئی

ہفتہ 23 مارچ 2019 14:33

مہاتیر محمد کو پاک فضائیہ کی جانب سے جے ایف تھنڈر 17طیاروں بارے بریفنگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو پاک فضائیہ کی جانب سے جے ایف تھنڈر 17طیاروں بارے بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے بطور مہمان خصوصی مسلح افواج کی پریڈ میں شرکت کی جس کے بعد معزز مہمان کو پاک فضائیہ کی جانب سے جے ایف17تھنڈر طیارے بارے بریفنگ دی گئی اور مہاتیر محمد نے طیارے کا معائنہ کا بھی کیا ۔ پاک فضائیہ کی جانب سے معزز مہمان کو فضائیہ کی جیکٹ تحفے میں دی گئی۔