Live Updates

دشمن کے 71 جنگی جہازوں کو تباہ کرنیوالی پاکستان آرمی ایئر ڈیفنس ریجمنٹ میں شامل جدید راڈار اور اولیکن گنز سے لیس دستے کا حصہ لیا

کور آف انجینئرز کے دستے میں دورانِ جنگ اپنی سپاہ کے لیے خود کار پل اور خود کار ٹریک بھی پیش کیے گئے،بابر کروز میزائل بھی یوم پاکستان پریڈ کی زینت بنا

ہفتہ 23 مارچ 2019 14:35

دشمن کے 71 جنگی جہازوں کو تباہ کرنیوالی پاکستان آرمی ایئر ڈیفنس ریجمنٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلح افوا ج کی پریڈ میں دشمن کے 71 جنگی جہازوں کو تباہ کرنیوالی پاکستان آرمی ایئر ڈیفنس ریجمنٹ میں شامل جدید راڈار اور اولیکن گنز سے لیس دستے نے بھی پریڈ گرائونڈ میں مارچ میں حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریڈ کا کانعقاد کیا گیا جس میں دشمن کے 71 جنگی جہازوں کو تباہ کرنیوالی پاکستان آرمی ایئر ڈیفنس ریجمنٹ میں شامل جدید راڈار اور اولیکن گنز سے لیس دستے نے بھی پریڈ گرائونڈ میں مارچ میں حصہ لیا۔

کور آف انجینئرز کے دستے میں دورانِ جنگ اپنی سپاہ کے لیے خود کار پل اور خود کار ٹریک بھی پیش کیے گئے۔

(جاری ہے)

کور آف سگنلز کے مختلف راڈار سسٹمز کے بعد براق اور شاہ پر ڈرونز سے لیس دستے نے صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، مہمان خصوصی ملائشیاء کے وزیر اعظم مہاتیر محمد اور دیگر مہمانوں کو سلامی دی۔70 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والا نصر میزائل سسٹم اور 450کلو میٹر تک بابر کروز میزائل بھی یوم پاکستان پریڈ کی زینت بنا۔ایٹمی ہتھیاروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا میزائل سسٹم بابر اور 13سو کلو میٹر تک نشانہ بنانے والا غوری اور شاہین تھری بھی دشمن پر دھاک بٹھانے کے لیے پریڈ گرائونڈ میں پیش کیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات