انتہا پسندی و دہشت گردی سے پوری قوم زخمی ہے،

خطرات منڈلا رہے ہیں،حالات کا سامنا کرنے کیلئے اٹل ارادوں کی ضرورت ہے، بلاول

ہفتہ 23 مارچ 2019 14:35

انتہا پسندی و دہشت گردی سے پوری قوم زخمی ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ انتہا پسندی و دہشت گردی سے پوری قوم زخمی ہے، خطرات منڈلا رہے ہیں،ایسے حالات کا سامنا کرنے کے لیئے اٹل ارادوں کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی نظریہ پاکستان اور قرارداد پاکستان کے حقیقی علمبردار ہے،ہم تمام مشکلات، ناانصافیوں اور انتقامی کاروائیوں کا مقابلہ کریں گے۔

ہفتہ کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یومِ پاکستان کے موقع پر پیغام کہاکہ آج بانیانِ مملکت خداداد کے ویژن سے تجدید عہد نو کا دن ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آج کا دن ہماری ذمیداری کی یاد دہانی کرانے کا دن ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وہ ذمیداری یہ ہے کہ پاکستان کو بانی اجداد کی پیروی کرتے ہوئے جمہوری معاشرہ بنانا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ایسا معاشرہ جہاں کا طرہ امتیاز امن، انصاف و انسانی حقوق کا احترام ہو۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ نظریہ پاکستان کی جڑوں پر کلہاڑے مارنے والوں کو متنبہ کرتا ہوں کہ اب وہ باز آجائیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اقوام چند افراد کے مفادات کو پورا کرنے لیئے اصول نہیں بناتیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ایسے اصول جو عالمی و علاقائی سطح پر تبدیلیوں کے بعد غبار بن جائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ باوقار قومیں ہمیشہ اپنے قومی مفادات اور عوامی بھبود کو سامنے رکھ کر بیانیہ بناتی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ انتہا پسندی و دہشت گردی سے پوری قوم زخمی ہے، خطرات منڈلا رہے ہیں،ایسے حالات کا سامنا کرنے کے لیئے اٹل ارادوں کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ دِکھاوے اور ایڈہاک بنیادوں پر بنائی گئی پالیسیز ہمیشہ ناکام ہوئی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نظریہ پاکستان اور قرارداد پاکستان کے حقیقی علمبردار ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم تمام مشکلات، ناانصافیوں اور انتقامی کاروائیوں کا مقابلہ کریں گے۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی قائداعظم، شہید بھٹو اور شہید بی بی کا خواب پورا کر کے دم لے گی۔انہوںنے کہاکہ وہ خواب پرامن، ترقی پسند اور خوشحال پاکستان کا خواب ہے۔