حضرت سید ابوالخیربابا نو لکھ ہزاری ؒ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز

ہفتہ 23 مارچ 2019 14:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) صوبائی وزیر اوقاف پیر سیّد سعیدا لحسن شاہ نے حضرت سید ابوالخیربابا نو لکھ ہزاری رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ان کے آستانہ شاہ کوٹ میں رسم گل پوشی و چادر پوشی سے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ذوالفقار احمد گھمن سیکرٹری اوقاف، طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور و اوقاف کے علاوہ زونل ناظم اوقاف فیصل آباد اور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محکمہ نے عرس گرانٹ کی مد میں 62 ہزار روپے جاری کئے ہیں۔ محکمہ اوقاف کی طرف سے زائرین کی سکیورٹی اورلنگر کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔بعد ازاں وزیر اوقاف نے ضلع اوکاڑہ کے مختلف درباروں میں عرس کی تقریبات میں بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :