ملک کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنائیں‘صوبائی وزیر سیّد سعیدا لحسن شاہ کی اپنے آبائی ضلع میں یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت

ہفتہ 23 مارچ 2019 14:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) صوبائی وزیر اوقاف پیر سیّد سعیدا لحسن شاہ نے اپنے آبائی ضلع میں یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کی،اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ایک ایسا خواب تھا جس کے بارے میں صرف اغیار نہیں بلکہ بہت سے اپنوں کا بھی یہ خیال تھا کہ اس کی تعبیر ممکن نہیں -لیکن چشم فلک نے دیکھا کہ قائد کے بے مثال عزم کی بدولت حالات کی دنیا ان کے لئے ساز گار ہوتی گئی اور صرف سات برس کے قلیل عرصے میں کامیابی ان کے قدم چوم رہی تھی -حصول آزادی کا سفر کبھی آسان نہیں ہوتا ۔

منزل کی طرف پہنچنے کے لئے یہ راستہ خاک اور خون سے گزر کر جاتاہی-ہمیں بے شمار قربانیاں دینا پڑیں لیکن آزادی کی نعمت ،ایک نئی مملکت ، ایک نئی تشکیل پانے والی قوم کی شکل میں ملنے والے اس عظیم تحفے کے مقابلے میںیہ قربانیاں کوئی بہت زیادہ نہیں تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاہ کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اب ہم دنیا کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرنے کے لئے آزاد ہیں۔

ترقی اورعظمت کی منزلوں تک رسائی کے لئے قائد کاتجویز کیا ہوا لائحہ عمل ہمارے سامنے کشادہ شاہراہوں کی شکل میں موجود تھا۔ ماضی میںہم ایک ایسا معاشرہ بن گئے جو قحط الرجال کے دور میں یہ بھول گیا کہ ہمیں اپنے اردگرد موجود سب طرح کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا۔ صرف یہی نہیں ہم نے اپنی ثقافت کو ‘ اپنے صوفیاء کو‘ اپنے عظیم ورثے کوعسکریت پسندی‘ کرپشن اور بدانتظامی کی نذر کر دیاایک نئے عزم اور ایک تازہ ولولے کے ساتھ ۔

یہی 23مارچ کا پیغام ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ آج ایک بلند آہنگ او ر دلیرانہ قرار داد پیش کرنے کا دن ہے جوارفع ہے مگر کسی قدر مشکل ‘تاہم اس کے ذریعے ہمیں پاکستان کے بدخواہوں کو غلط ثابت کرنا ہے۔یہ ناممکن کو ممکن کردکھانے کا دن ہے ۔مل کر ان بے شمار نعمتوں کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور کلمہٴ شکر ادا کریں اور پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنائیں۔ جہاں ہر شہری کو بلاامتیاز مساوی مل کر ان بے شمار نعمتوں کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور کلمہٴ شکر ادا کریں اور پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنائیں۔ جہاں ہر شہری کو بلاامتیاز مساوی حقوق حاصل ہوں۔ کوئی کسی کا استحصال نہ کرے اور وہ صبح روشن ہو جسے کبھی زوال نہ ہو۔