23 مارچ، یوم پاکستان کی مناسبت سے کویت میں سفارتخانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ سفیر پاکستان غلام دستگیر نےقومی پرچم ہوا میں لہرایا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 مارچ 2019 14:40

23 مارچ، یوم پاکستان کی مناسبت سے کویت میں سفارتخانہ پاکستان میں پرچم ..
کویت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ2019ء) کویت میں سفارتخانہ پاکستان میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ سفیر پاکستان غلام دستگیر نےقومی پرچم ہوا میں لہرایا۔ کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیر تعدادنے اپنے فیملیوں کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔ پرچم کشائی کے بعد سفیر پاکستان نے صدر اور وزیراعظم کا پیغام پڑھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سفیر پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستانی قوم ایک باہمت قوم ہے اور آج کا دن ہمیں اپنے آباواجداد کی قربانیوں کو یاد رکھنے کی تلقین کرتا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ ہم اپنے فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان ناقابل تسخیر بنایا ہے۔ پاکستانی سکول کے طلباء نے ملی نغمے پیش کیے۔ اسکے بعد حاضرین کی تواضع دیسی ناشتےسے کی گئی اور یوم پاکستان کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔