کیتھرین ڈیلٹن اور این پونٹ کا جنوبی پنجاب کے فاسٹ باﺅلرز کے ساتھ ٹریننگ سیشن
امید ہے کہ ان میں کچھ لڑکے پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کریں گے اور مستقبل کے سپر سٹار ثابت ہوں گے:غیر ملکی کوچز کا بیان
ذیشان مہتاب ہفتہ 23 مارچ 2019 14:45
(جاری ہے)
علی ترین کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پی ایس ایل کے نتائج کے باوجود ٹورنامنٹ ملتان سلطانز کیلئے زبردست تجربہ ثابت ہوا ہے۔ علی ترین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ختم ہو گیا لیکن اصل کام اب شروع ہوا ہے۔
علی ترین نے اعلان کیا تھا کہ رواں ہفتے جنوبی پنجاب کے باﺅلرز کی تربیت کیلئے انگلینڈ ویمن ٹیم کی سابق فاسٹ بولر اور نیشنل فاسٹ باولنگ اکیڈمی کی کیتھرن ڈیلٹن اور فاسٹ بولنگ کوچ این پونٹ آئیں گے۔ ملتان میں فاسٹ باولرز کیلئے خصوصی کیمپ لگایا جائےگا، کیمپ میں انگلینڈ نیشنل فاسٹ باولنگ اکیڈمی کی کیتھرن ڈیلٹن اور فاسٹ بولنگ کوچ آئین پونٹ نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔ جنوبی پنجاب کے لوگ اپنی مہمان نوازی کیلئے مشہور ہیں، اس لیے فاسٹ باولنگ کیمپ میں دیگر پی ایس ایل ٹیموں کے نوجوان فاسٹ باولر بھی شرکت کر سکتے ہیں۔ علی ترین کا مزید کہنا ہے کہ بیٹنگ کے کیمپ کیلئے سابق جنوبی افریقی آل راﺅ نڈر لانس کلوزنر سے بھی بات ہو رہی ہے جبکہ ملتان سلطانز جون تک نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کی ایک ٹیم ترتیب دےکر اسے انگلینڈ لے جائے گی۔ انگلینڈ میں نوجوانوں کی ٹیم انگلش کلبز اور جامعات کی ٹیموں کے ساتھ میچز کھیلے گی۔ یوں باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع ملے گا۔ ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی ایس ایل کے دوران ٹیم کے میڈیا پارٹنرز اور دیگر سپانسرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی ویب سائٹ اردو پوائنٹ بھی پی ایس ایل 4 کے دوران ملتان سلطانز کی میڈیا پارٹنر تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.