پاکستان استحکام کے قیام، معیشت کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے لیے کوشاں ہے ،چینی صدر
دونوں ممالک کے تعلقات خوشگوار،نئے دور میں مضبوط چین پاک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کیلئے مشترکہ کوشش کرونگا،شی جن پنگ چین پاک اقتصادی راہداری کی بہترین تعمیر اور دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کو مسلسل آگے بڑھانے کے لیے چین پاکستان کے ساتھ مشترکہ کوشش کرنا چاہتا ہے،یوم پاکستان پر چینی ہم منصب کا شاہ محمود قریشی کے نام تہنیتی پیغام
ہفتہ 23 مارچ 2019 15:30
(جاری ہے)
ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی حکومت کی قیادت میں پاکستان کو قومی تعمیر کے سلسلے میں مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی ۔
چینی صدر نے مزید کہا کہ چین پاک تعلقات خوشگوار ہیں۔دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو کے تحت دونوں ممالک کے مابین ہمہ گیر تعاون جاری ہے۔ چین پاک اقتصادی راہداری سے دونوں ممالک اور ان کے عوام کو بھرپور فوائد حاصل ہو رہے ہیں اور علاقائی امن و استحکام کو بھی تقویت ملی ہے۔میں چین پاک تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہوں ، آپ کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کے لیے کوشاں رہوں گا اور نئے دور میں مضبوط چین پاک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مشترکہ کوشش کروں گا۔ یوم پاکستان کے موقع پر چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے وزیر اعظم عمران خان کے نام تہنیتی پیغام بھیجا جس میں چینی وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں دونوں ملکوں کی مشترکہ کوششوں کی بنا پر چار موسموں کے چین پاک اسٹریٹیجک تعاون و شراکت داری کے تعلقات نئی بلندی تک پہنچ چکے ہیں۔ چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے اور مختلف میدانوں میں دو طرفہ تعاون میں بھر پور نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔دونوں فریقین نے چین پاک اقتصادی راہداری کے اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے تاکہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کو بھرپور فوائدحاصل ہو سکیں۔چینی حکومت ہمیشہ پاکستان کو اپنے خارجہ تعلقات میں ترجیحی حیثیت دیتی چلی آ رہی ہے۔ میں آپ کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے چار موسموں کے اسٹریٹیجک تعاون و شراکت داری کے تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہوں ۔دوسری طرف یوم پاکستان کے موقع پر چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے تئی پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے نام تہنیتی پیغام بھیجا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے چار موسموں کے اسٹریٹجنگ تعاون کا ساتھی ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کے مرکزی مفادات سے متعلق مسائل کی باہمی حمایت کرتے ہیں۔ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر بڑی توجہ دیتا ہے۔ چین پاک اقتصادی راہداری کی بہترین تعمیر اور دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کو مسلسل آگے بڑھانے کے لیے چین پاکستان کے ساتھ مشترکہ کوشش کرنا چاہتا ہے ۔چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ چینی حکومت ہمیشہ پاکستان کو اپنے خارجہ تعلقات میں ترجیحی دیتی ہے،چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.