نماز کے وقت 45منٹ تک مجبورادکانیں بند کرانا درست نہیں،سعودی امام

مغرب کی اذان کے بعد سات منٹ انتظار، وقفہ طویل نہ کیا جائے کہ آدھے گھنٹے تک پہنچ جائے،گفتگو

ہفتہ 23 مارچ 2019 15:30

نماز کے وقت 45منٹ تک مجبورادکانیں بند کرانا درست نہیں،سعودی امام
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) مشرقی ریجن کی المحیسنی جامع مسجد کے امام و خطیب شیخ عادل الکلبانی نے مطالبہ کیا ہے کہ اذان اور تکبیر کے درمیان انتظار کا وقفہ مقرر کیا جائے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ مغرب کی اذان کے بعد 7منٹ انتظار کرکے جماعت کا اہتمام کرتے ہیں۔ وقفہ طویل نہ کیا جائے کہ آدھے گھنٹے تک پہنچ جائے۔ انہوں نے کہا کہ نمازکے وقت 45منٹ تک دکانیں بند کرنے پر مجبور کرنا د رست نہیں۔ اس کا دورانیہ کم کیا جائے۔