یوم پاکستان ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا تعاون پر میڈیا کا خصوصی شکریہ

ہفتہ 23 مارچ 2019 16:33

یوم پاکستان ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا تعاون پر میڈیا کا خصوصی شکریہ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر قومی مہم میں تعاون پر میڈیا کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم پاکستان پریڈکے پروموز کے شرکا سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پروموز میں شرکت پر تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ قومی مہم میں تعاون پرمیڈیا کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ، ہم سب کی آواز ۔ پاکستان زندہ باد۔