بلاول بھٹو کو کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، نفیسہ شاہ

شہید بھٹو اور شہید بی بی کو بھی غدار کہا گیا تھا، ہمارے لئے کفر اور غداری کے فتوے نئی بات نہیں، بیان

ہفتہ 23 مارچ 2019 17:31

بلاول بھٹو کو کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، نفیسہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ بلاول بھٹو کو کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ شہید بھٹو اور شہید بی بی کو بھی غدار کہا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ ہمارے لئے کفر اور غداری کے فتوے نئی بات نہیں۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ گڑھی خدا بخش بھٹو کے شہداء آج بھی چاروں صوبوں کی زنجیر ہیں ۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے خاتمے کے خواب دیکھنے والوں کا مقدر مایوسی ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھٹو کا عوام سے اور عوام کا بھٹو سے رشتہ اٹوٹ ہے ۔