رائے دہندگان 31 مارچ 2019 تک اپنے ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر یقینی بنائیں، الیکشن کمیشن

ہفتہ 23 مارچ 2019 17:31

رائے دہندگان 31 مارچ 2019 تک اپنے ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر درج مستقل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رائے دہندگان کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ 31 مارچ 2019 تک اپنے ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں تبدیلی ووٹ کے لیے فارم نمبر 21 دفتر ضلعی الیکشن کمشنر میں جمع کروایا جاسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق معلومات کیلئے شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں،مزید معلومات کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائیٹ یا دفتر ضلعی الیکشن کمشنر سے رابطہ کریںاس سلسلہ میں الیکشن کمیشن نیhttps://www.ecp.gov.pk/psm.mp4ویب سائٹ پر معلوماتی ویڈیو جاری کی ہیں ۔