کچھ عناصر کراچی میں امن کے دشمن ہیں، مراد علی شاہ

آپ پر قاتلانہ حملے کا مجھے بہت دکھ ہوا ہے،مفتی تقی عثمانی سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 23 مارچ 2019 17:31

کچھ عناصر کراچی میں امن کے دشمن ہیں، مراد علی شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کچھ عناصر کراچی میں امن کے دشمن ہیں۔ ہم دشمنوں کو ان کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ہفتہ کو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مدرسہ دارالعلوم کورنگی میں مولانا تقی عثمانی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مولانا تقی عثمانی نے گزشتہ روز ان پر کئے گئے قاتلانہ حملے سے متعلق وزیر اعلی سندھ کو آگاہ کیا۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ اللہ پاک نے آپ پر کرم کیا ہے، اللہ پاک نے آپ اور آپ کے اہل خانہ کو محفوظ رکھا، آپ پر قاتلانہ حملے کا مجھے بہت دکھ ہوا ہے، کچھ عناصر شہر کے امن کے دشمن ہیں، ہم دشمنوں کو ان کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم آپ پر حملہ کرنے والوں کو جلد گرفتار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :