Live Updates

نئی دہلی، نیویارک، ابوظہبی ، سری لنکا اوراقوام متحدہ میں یوم پاکستان کی تقریبات

سانحہ کرائسٹ چرچ کے سبب نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں یوم پاکستان کی تقریب سادگی سے منائی گئی

ہفتہ 23 مارچ 2019 17:51

نئی دہلی، نیویارک، ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) بھارتی دارلحکومت نئی دہلی، امریکی ریاست نیویارک،متحدہ عرب امارات کے درالحکومت ابوظہبی اور سری لنکاکے دارلحکومت کولمبو میں یوم پاکستان کی تقریبات منعقد کی گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب منعقد کی گئی جس میں شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ نیویارک، ابوظہبی اور سری لنکا میں بھی پاکستان ڈے کی تقریبات منعقد کی گئیں۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر میں بھی یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب ہوئی جس میں ملیحہ لودھی سمیت دیگر سفارتی اہلکار شریک ہوئے۔سانحہ کرائسٹ چرچ کے سبب نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں یوم پاکستان کی تقریب سادگی سے منائی گئی،سادہ لیکن پروقارتقریب میں صدرعارف علوی اوروزیراعظم عمران خان کیپیغامات پڑھ کرسنائے گئے، مختلف ملکوں کے سفارتکاروں اوراہم شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمیشنر ڈاکٹر عبدالمالک نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ نے نہ صرف نیوزی لینڈ بلکہ پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، بھرپور تعاون پر نیوزی لینڈ حکومت اور مقامی کمیونٹی کے شکرگزارہیں۔سری لنکا میں بھی پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی جبکہ ابوظہبی میں پاکستانی کمیونٹی نے یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب سجائی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات