وہ عناصر جو اس ملک میں ترقی ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے وہ ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں،میئر کراچی

ہفتہ 23 مارچ 2019 17:51

وہ عناصر جو اس ملک میں ترقی ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے وہ ملک کے خلاف سازشوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ وہ عناصر جو اس ملک میں ترقی ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے وہ ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں 23 مارچ ہمارے لئے مشعل راہ ہے جو 1940 میں جلائی گئی اس کی روشنی میں ایک آزاد اور خودمختار ملک کے لئے جو جدوجہد کی گئی اس کا نتیجہ ہمارے سامنے ہے، اب ہماری ذمہ داری ہے کہ اس ملک کے دشمنوں سے اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ نمٹا جائے، جس اس ملک میں عدم استحکام کے لے سازشوں میں مصروف ہیں،ان خیالات کا اظہار انہو ںنے ہفتہ کو کراچی کے شہریوں کی جانب سے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوے کہی اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، سٹی کونسل میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر اسلم شاہ آفریدی، کونسل کی کمیٹیوں کے چیئرمین بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اپنی مزموم سرگرمیوں میں مصروف ہیں کل کا واقعہ اس کی واضح نشانی ہے اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے عالم دین اور شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی حملے میں محفوظ رہے مگر اس سے دشمن کے ارادے سامنے آگئے کہ وہ کیا جاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ دشمن کا صرف یہ مقصد ہے کہ یہ ملک اور اس کے شہر ڈسٹرب ہوں مگر کراچی کے عوام اور ہم سب اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ہم اس ملک کی ترقی خوش حالی اور استحکام کے لئے اپنی کوششوں کو اور تیز کریں گے اور کراچی کو ایک پر امن ترقی یافتہ روشنیوں کا شہر بنانے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے آج کے دن ہمارا یہی عہد ہے ایک سوال کے جواب میں میئر کراچی نے کہا کہ بحریہ ٹائون کے حوالے سے کورٹ کا جو فیصلہ آیا وہ عوام کے مفاد میں ہے کیونکہ اس منصوبے میں عوام کا سرمایہ لگا ہوا تھا، انہوں نے کہا کہ منگھوپیر روڈ کی تعمیر جون میں مکمل ہوجائے گی، وفاقی حکومت کے ساتھ جب بات کرتے ہیں تو اس میں کراچی کے شہریوں کے مسائل اور کراچی کی ترقی پر بات ہوتی ہے کراچی میں منصوبے التواء کا شکار ہیں اس پر ہم افسوس کا اظہار ہی کرسکتے ہیں۔