سمجھوتہ ایکسپریس کے معاملے پر عالمی عدالت میں جانا چاہیے ،رحمن ملک
آر ایس ایس کو واپس لایا گیا تو بھارت میں بہت مسائل جنم لیں گے، لڑائی کسی مسئلے کا حل نہیں، بھارت کے ساتھ بیٹھ کر مسئلے کے حل کی طرف بڑھنا چاہیے، وزیر اعظم آزادکشمیر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو پاکستان کو کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھانا چاہئے، بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،راجہ فاروق حیدر
ہفتہ 23 مارچ 2019 17:55
(جاری ہے)
رحمان ملک نے کہاکہ سمجھوتہ ایکسپریس کا فیصلہ دینے والا جج مودی کا دوست ہے۔انہوںنے کہا کہ یہ فیصلہ الیکشن کے دنوں میں دیا گیا ہے۔رحمان ملک نے کہاکہ سمجھوتہ ایکسپریس کے معاملے پر عالمی عدالت میں جانا چاہیے ۔
انہوںنے کہا کہ آر ایس ایس کو واپس لایا گیا تو بھارت میں بہت مسائل جنم لیں گے۔انہوںنے کہا کہ لڑائی کسی مسئلے کا حل نہیں، ہم نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے۔ رحمان ملک نے کہاکہ بھارت کے ساتھ بیٹھ کر مسئلے کے حل کی طرف بڑھنا چاہیے۔ رحمان ملک نے کہا کہ ڈی آئی جی کراکرکے نے بتایا تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس میں بھارتی ایجنسی راء شامل تھی۔ انہوںنے کہاکہ کرنل پروہت نے دھماکے کیلئے بارود و دوسرا ساز و سامان فراہم کیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ ڈی آئی جی کراکرے کو سینے و سر میں گولیاں مار کر مار ا کہ راء کا اصل چہرہ اشکار نہ ہو۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کی عوام دہشتگرد مودی کو وزیراعظم نے بنائے۔ وزیراعظم آزاد جموں کشمیر فاروق حیدر نے کہاکہ کشمیری ستر سال سے پاکستان کے ساتھ شامل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں،یورپی یونین کی کمیٹی نے کشمیریوں کے موقف کی تائید کی، انہوںنے کہاکہ فیکٹ فائیڈنگ کمیشن بنانے کی سفارش کی گئی جس پر بھارت انکاری ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت نے اس اجلاس کی بھرپور مخالفت کی،بھارت نے کوشش کی کہ کمیٹی کا اجلاس انتخابات کے بعد ہو،کشمیر مسئلے کو حل ہونا چاہئے،پاکستان کو کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھانا چاہئے ،بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ قبل ازیں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے رحمن ملک سے ملاقات میں ان کی ہمشیرہ کی وفات پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.