Live Updates

مودی نے تڑپانے کے بعد آخر کار عمران خان سے رابطہ کر ہی لیا، سعید غنی

پیغام لانے والا کوئی جن ہی ہوگا، اس لئے دفتر خارجہ لا علم ہے، رہنماء پیپلز پارٹی

ہفتہ 23 مارچ 2019 17:55

مودی نے تڑپانے کے بعد آخر کار عمران خان سے رابطہ کر ہی لیا، سعید غنی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان مودی سے بات کرنے کیلئے تڑپ رہے تھے، آخر کار مودی نے تڑپانے کے بعد ان سے رابطہ کر ہی لیا، پیغام لانے والا کوئی جن ہی ہوگا، اس لئے دفتر خارجہ لاعلم ہے ۔

(جاری ہے)

رہنما ء پیپلز پارٹی سعید غنی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے وزیراعظم عمران خان کو دیئے گئے پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان مودی سے بات کرنے کیلئے تڑپ رہے تھے، عمران خان کو تڑپا تڑپا کر مودی نے ان سے رابطہ کر ہی لیا۔

انہوں نے کہا کہ پیغام لانے والا کوئی جن ہوگا، اس لئے دفتر خارجہ لاعلم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کو چندہ خور اور نالائق ضرور کہیں گے غدار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نریندر مودی کے پیغام کے حوالے سے پارلیمان کو آگاہ کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات