Live Updates

حکومت جمہوریت کی آڑ میں آمریت کا لبادہ اوڑ ے ہوئے ہے‘عظمیٰ بخاری

نواز شریف موجودہ دور میں سب سے بڑے سیاسی قیدی ہیں‘رکن پنجاب اسمبلی (ن) لیگ

ہفتہ 23 مارچ 2019 18:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف موجودہ دور میں سب سے بڑے سیاسی قیدی ہیں،حکومت جمہوریت کی آڑ میں آمریت کا لبادہ اوڑ ے ہوئے ہے،حکومت کو اپوزیشن سے نہیں اپنے وزراء سے خطرہ ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دھرنوں کی پیدا وار جماعت سے ملک و قوم کی فلاح ناممکن ہے۔

پر امن سیاسی کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ڈی جی چوک پر 126دھرنہ دینے والوں نے قومی سلامتی کے اداروں پر حملے سمیت سیوکیورٹی اداروں کے افسران کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور آج انہی لوگوں کو سیکیورٹی اداروں کا تقدس یاد آگیا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی تاریخ گواہ ہے اس جماعت نے ہمیشہ سیاسی روایت کو قائم رکھا اور جمہوریت کی سر بلندی کیلئے تحریک چلائی۔

عمران خان کو شاید وہ دن بھول چکے ہیں جب انہوں نے عدلیہ بحالی تحریک میں مشرف سے ہاتھ ملا لیا تھا۔اور راستے سے ہی واپس آگئے تھے لیکن نواز شریف وہ لیڈر ہیں جہنوں نے جو بھی ارادہ کیا اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔نواز شریف کو صرف ملک سے دہشتگردی سمیت تمام بحرانوں کے خاتمے کی سزا مل رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات