72ویں پنجاب گیمز2019ء کے انعقاد کیلئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں

آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینئر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور اور آرگنائزنگ سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ ہوں گے ویونیو ز کمیٹی کے کنویئنر جاوید رشید چوہان ، سیکیورٹی کمیٹی کے کنوینئر کرنل (ر)شبیر،فنانس کمیٹی کے کنوینئر ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی ہوں گے

ہفتہ 23 مارچ 2019 18:42

72ویں پنجاب گیمز2019ء کے انعقاد کیلئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر 72ویں پنجاب گیمز2019ء کے انعقاد کے لئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں، کمیٹیوں نے کام شروع کردیا ہے، آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینئر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرورہوں گے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس ممبراور آرگنائزنگ سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ ہوں گے، ویونیوز کمیٹی کے کنویئنر جاوید رشید چوہان، میڈیا کمیٹی کے کنوینئر عبدالرئوف ، سیکورٹی کمیٹی کے کنوینئر کرنل (ر)شبیر(چیف سکیورٹی آفیسر سپورٹس بورڈ پنجاب)،فنانس کمیٹی کے کنوینئر ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی ، اکاموڈیشن اینڈ ٹرانسپورٹیشن کمیٹی کے کنوینئر پرویز اختر سی ای او لاہور، پروکیورمنٹ کمیٹی کے کنوینئر طارق وٹو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ہوں گے، تمام کمیٹیاں ٹی او آرز کے تحت اپنے فرائض سرانجام دیں گی۔

(جاری ہے)

72ویں پنجاب گیمز 2019ء کے انعقاد کے لئے کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقدہورہے ہیں جس میں انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔سپورٹس بورڈ پنجاب کھلاڑیوں کو 72ویں پنجاب گیمز میں جدید اور بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اقدامات کررہا ہے ، کھلاڑیوں کی سہولتوں کیلئے تمام انتظامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور تمام کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لے رہے ہیںاور تمام انتظامات کی نگرانی خود کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :