یوتھ ویلفیئر غیر سیاسی تنظیم ہے،پلیٹ فارم سے منشیات فروشوں کے خلاف جہاد کریں گے،عامر راجہ

عوام کی بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے جدوجہد کا آغاز کر رہے ہیں، بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دلوانے کیلئے جدوجہد کی جائیگی، چیئرمین آل کشمیر یوتھ ویلفیئر فورس

ہفتہ 23 مارچ 2019 19:10

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) آل کشمیر یوتھ ویلفیئر فورس کے چیئرمین عامر راجہ نے کہا ہے کہ یوتھ ویلفیئر غیر سیاسی تنظیم ہے۔ تنظیم کے پلیٹ فارم سے منشیات فروشوں کے خلاف جہاد کریں گے، مریضوں کو بلڈ ڈونیشن کریں گے، معاشرے کے پیسے ہوئے طبقات کی قانونی مدد کریں گے، طلباء، طالبات کی آواز بنیں گے، برادری ازم کو ختم کریں گے، مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے نوجوانوں میں شعور بیدار کریں گے ان خیالات کا اطہار اُنہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اُنہوں نے کہا کہ ہم تنطیم نوجوانوں پر مشتمل ہے ہمارا منشور انسانیت کی خدمت ہے اور اپنے مشن کی تکمیل کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں نوجوانوں کی اکثریت ہمارے منشور سے متفق ہے۔

عامر راجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے آئے روز نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کیا جارہا ہے یوتھ ویلفیئر غریب اور نادار لوگوں کی مدد کرے گی یوتھ کے نوجوان جذبہ خدمت سے سرشار ہیں۔

(جاری ہے)

یوتھ ویلفیئر عوام کے لئے روشن کی کرن ہے۔ ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے یوتھ ویلفیئر نصاب کے اندر میٹرک تک قرآن پاک کو لازمی نصاب میں شامل کرنے کی جدوجہد کرئے گی۔ عوام کی بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لئے جدوجہد کا آغاز کر رہے ہیں، بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دلوانے کے لئے جدوجہد کی جائے گی۔ ہر قسم کی ظلم وزیادتی کے خلاف آوزا بلند کریں گے، غریب کی آواز کے ساتھ اپنی آواز ملائیں گے۔