گورنر ہائوس پشاور میں یوم پاکستان کی تقریب،چارشخصیات کوسول اعزازات سے نوازاگیا

شاہ فرمان تقریب کے شرکاء سے گھل مل گئے ،اعزازات حاصل کرنے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا

ہفتہ 23 مارچ 2019 19:22

گورنر ہائوس پشاور میں یوم پاکستان کی تقریب،چارشخصیات کوسول اعزازات ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے ہفتہ کے روز گورنر ہائوس پشاور میں یوم پاکستان 23 مارچ پر منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کی جانب سے صوبے کی 4 شخصیات کو اپنے متعلقہ شعبوں میں مثالی خدمات سرانجام دینے پر سول اعزازت سے نوازا۔

(جاری ہے)

تقریب میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد سلیم خان ،سیکرٹری ایڈمنسٹریشن امتیاز ایوب، سیکرٹری اطلاعات وتعلقات عامہ مختیاراحمد،سیکرٹری ہاؤسنگ مسعوداحمد، سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بہرہ مندخان سمیت دیگر اعلیٰ سول وفوجی حکام اور اعزازات وصول کرنے والی شخصیات اور ان کے عزیز واقارب نے شرکت کی ۔

گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کرکٹ کے شعبہ میں مثالی خدمات پر کرکٹر یاسرشاہ کو صدارتی ایوارڈ ستارہ امتیازجبکہ صوبہ کی تین شخصیات خواجہ سفر علی شعبہ دھات، اختر گل ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ عوامی خدمات اور پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد شعبہ تعلیم کو اپنے متعلقہ شعبوں میںمثالی خدمات پرصدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازا ۔ بعد ازاں گورنر شاہ فرمان تقریب کے شرکاء سے گھل مل گئے اور اعزازات حاصل کرنے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں مبارکباد بھی دی۔