وادی کوئٹہ اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہا ،کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ہفتہ 23 مارچ 2019 19:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) وادی کوئٹہ اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہا کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8،قلات میں6، ژوب میں9 گوادر میں17، پنجگور میں13، پسنی14 سبی میں 20،نوکنڈی میں17تربت میں18، خضدار میں 13،جیونی میں19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔