ہم بانیان وطن کے وژن اور مادرن وطن کے حصول کے لیے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شہباز شریف

اگر ہم اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں تو کوئی ہمیں اپنی منزل پر پہنچنے سے نہیں روک سکتا ،اتحاد، ایمان اور تنظیم کا نعرہ ہی ہماری کامیابی کی کنجی ہے، بیان

ہفتہ 23 مارچ 2019 19:58

ہم بانیان وطن کے وژن اور مادرن وطن کے حصول کے لیے قربانیاں دینے والوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم پاکستان اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہم نے یہ ملک عظیم مقاصد کے حصول کے لیے حاصل کیا، ہمیں اس منزل تک پہنچنے کے لیے کافی فاصلہ طے کرنا ہے۔

(جاری ہے)

یوم پاکستان کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ہم بانیان وطن کے وژن اور اس مادرن وطن کے حصول کے لیے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ اگر ہم اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں تو کوئی ہمیں اپنی منزل پر پہنچنے سے نہیں روک سکتا اور اتحاد، ایمان اور تنظیم کا نعرہ ہی ہماری کامیابی کی کنجی ہے۔