گورنر چوہدری سرور نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر14شخصیات کو صدرپاکستان کی جانب سے سول ایوارڈز دیئے

ہفتہ 23 مارچ 2019 20:02

گورنر چوہدری سرور نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر14شخصیات کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے یوم پاکستان کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر14 شخصیات کو صدرِپاکستان کی جانب سے سول ایوارڈز دیئے۔ گورنر ہائوس لاہور ر میں ہونے والی تقر یب میں6شخصیات کو پر ائیڈ آف پر فارمنس، 6شخصیات کو ستارہ امتیاز اور2شخصیات کو تمغہ امتیازدیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر پرویز احمد چوہدری کو ستارہ امتیاز،ڈاکٹر پروفیسر (ریٹائرڈ)محمد لطیف چوہدری کو ستارہ امتیاز،محمد عمران منیر کو ستارہ امتیاز،بابرہ شریف کو ستارہ امتیاز،خواجہ مسعود اختر کو ستارہ امتیاز،پروفیسر ڈاکٹر امبرین جاویدکو پر ائیڈ آف پر فارمنس ،افتخار احمد ٹھاکر کوپر ائیڈ آف پر فارمنس،بشیر احمد حسن کو پر ائیڈ آف پر فارمنس،ناصر ادیب حسن کوپر ائیڈ آف پر فارمنس،محمد انعام بٹ کو پر ائیڈ آف پر فارمنس ،محمد امان اللہ خان کوپر ائیڈ آف پر فارمنس جبکہ ڈاکٹر مظہر اقبال کو تمغہ امتیاز اور ڈاکٹر شہاز عالم کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ۔