مہاتیر محمد کے دورئہ پاکستان میں1ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع ہے،میاں زاہد حسین
معاشی استحکام کی منزل حاصل کرنے کے لئے تجارتی، صنعتی اور معاشی ماہرین کی مدد سے برآمدات میں اضافہ کرنا ہوگا،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس
ہفتہ 23 مارچ 2019 20:07
(جاری ہے)
میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان معاشی طور پر آج نازک دور سے گزر رہا ہے اسلئے ہر شعبہ سے وابستہ افراد کو اختلاف بھلا کر ملک کی معاشی اور صنعتی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
شدید معاشی بحران کا ابتدائی مرحلہ گزر گیا اور معاشی اشاریوں میں بہتری آنا شروع ہوئی ہے لیکن معاشی استحکام کی منزل ابھی دور ہے، جس کے لئے حکومت کو تجارتی، صنعتی اور معاشی ماہرین کو اعتماد میں لیکر عملی اقدامات کرنے ہونگے۔ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے 8ماہ میں ترسیلات زر 12فیصد اضافہ سے 14ارب ڈالر ہوئیں، کرنٹ اکائونٹ خسارہ 72فیصد کم ہوکر 356ملین ڈالر ہوا جبکہ تجارتی خسارہ 11فیصد کمی کے ساتھ 24ارب ڈالر ہوا۔تجارتی خسارہ میں کمی کا بڑا باعث برآمدات میں اضافہ کی بجائے درآمدات میں کمی ہے ۔ برآمدات میں اضافہ بدستور ایک بڑا چیلنج ہے، جس کے لئے موثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ برآمداتی شعبہ میں بہتری کے لئے بجلی و گیس قیمتوں ، خام مال کی درآمدی ڈیوٹیوںمیں کمی اور ریفنڈز کی ادائیگی کے لئے پرامزری بانڈز کے اجراجیسے حکومتی اقدامات معاون ہونگے اورزرعی پیداوار کی مجموعی کارکردگی میں اضافہ کے لئے لائیو اسٹاک سیکٹرکو بہتر کرنا ہوگا۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ دوست ممالک کے مالی تعاون کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر پر دبائو کم ہوا ہے اور معاشی بے یقینی کی کیفیت ختم ہوئی ہے تاہم بیرونی سرمایہ کاری گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 22فیصد کم ہوکر 1.6ارب ڈالر ہوئی اور برآمدی سیکٹر میں بیرونی سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے جو قابل غور ہے۔ چین ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا اور ترکی کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے بے روزگاری میں کمی آئیگی ،توانائی، رینیوبل انرجی، ہوٹل، ٹورازم اور ان سے منسلکہ کئی دوسرے شعبہ ترقی کرینگے۔صنعتکاری و تجارت میں اضافہ سے پاکستانی معیشت کا درآمدات پر انحصار کم ہوگا، صنعتی شعبوں میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھنے سے برآمدات میں اضافہ ہوگا اور فی کس آمدنی بہتر ہوگی۔ملائیشیا کے صدر مہاتیر محمد کے دورہ سے پاکستان اور ملائیشیا کے سماجی، معاشی سفارتی اور سیاسی تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ وزیر اعظم عمران خان کے دورئہ ملائیشیا میں دونوں ممالک کے مابین FTAکو پاکستان کے حق میں بہتر کرنے پر اتفاق ہوا تھا جبکہ مہاتیر محمد کے حالیہ دورہ سے پاکستان میں 1ارب ڈالر کے لگ بھگ سرمایہ کاری کے معاہدوں کی تکمیل کا امکان ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.