مشتبہ دہشت گرد نے ہالینڈ میں حملے کا جرم قبول کر لیا، ڈچ استغاثہ

ہفتہ 23 مارچ 2019 20:10

مشتبہ دہشت گرد نے ہالینڈ میں حملے کا جرم قبول کر لیا، ڈچ استغاثہ
ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) ہالینڈ کے شہر اتریخت میں فائرنگ میں ملوث ایک ترک نڑاد مشتبہ ملزم نے اقبال جرم کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈچ استغاثہ نے بتایاکہ سینتیس سالہ گوکمین تانیس نے کہا کہ اس نے اپنے طور پر ہی یہ حملہ کیا جس میں سات افراد ہلاک ہوئے تھے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم پر دہشت گردانہ کارروائی اور متعدد ہلاکتوں کی فرد جرم عائد کی جائے گی۔ گوکمین نے جمعرات کو عدالت کے روبرو اس جرم کا اقرار کیا تھا۔