داعش کو شام میں سو فیصد شکست دے دی گئی ہے، ٹرمپ کا چٹکلہ

شام میں داعش کی خود ساختہ خلافت کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے،ترجمان وائٹ ہائوس ساراسینڈرز

ہفتہ 23 مارچ 2019 20:10

داعش کو شام میں سو فیصد شکست دے دی گئی ہے، ٹرمپ کا چٹکلہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد گروپ داعش کومکمل شکست دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرز نے بھی بتایاہے کہ شام میں داعش کی خود ساختہ خلافت کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے یہ اعلان کرتے ہوئے صحافیوں کو شام کے ان علاقوں کے نقشے بھی دکھائے جو پہلے اس گروپ کے قبضے میں تھے تاہم اب ان کا وہاں سے مکمل صفایا کر دیا گیا ہے۔دوسری طرف وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرز نے بھی اپنی پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ شام میں داعش کی خود ساختہ خلافت کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے۔