پاکستان پر حملہ کرنا مودی کی غلطی ہے ،کانگریس

بالاکوٹ میں 300 ہلاکتوں میں کوئی حقیقت نہیں،سیم پترودا

ہفتہ 23 مارچ 2019 20:24

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) کانگریس رہنما نے پاکستان پر حملے کو مودی حکومت کی ''غلطی'' قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس صدر راہول گاندھی کے قریبی ساتھی سیم پترودا نے پلوامہ حملے کے بعد بالاکوٹ میں بھارتی فضائیہ کی کارروائی کو غلطی قرار دیتے ہوئے اس کارروائی میں مبینہ ہلاکتوں پر سوال اٴْٹھا دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سیم پترودا کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی فضائیہ نے بالاکوٹ میں 300 لوگوں کو ہلاک کیا تو میرا سوال یہ ہے کہ کیا آپ مزید حقائق پیش کر سکتے ہیں اور اس دعوے کو ثابت کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ بالاکوٹ میں فضائیی کارروائی میں 300 لوگ مارے گئے لیکن اس میں کوئی حقیقت نہیںہی