افغانستان ، سکیورٹی فورسز کا فضائی حملہ ، 10 عام شہری ہلاک ، 8 زخمی

ہفتہ 23 مارچ 2019 20:24

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں دس عام شہری ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ صوبہ قندوز میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا تاہم حملے کی زد میں عام شہری آ گئے ۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ ۔