برطانوی فرم کے اسنیپ چیٹ کے خفیہ منصوبوں پر کام کرنے کاانکشاف

خفیہ منصوبہ پروجیکٹ کاگنیک کے نام سے تحقیقی اور تعمیری مرحلے سے گزر رہا ہے،رپورٹ

ہفتہ 23 مارچ 2019 20:34

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) اسنیپ چیٹ نامی برطانوی فرم کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ خفیہ طو رپر ایک آئی ٹی کے نئے منصوبے پر کا م کررہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ خفیہ منصوبہ پروجیکٹ کاگنیک کے نام سے تحقیقی اور تعمیری مرحلے سے گزر رہا اور یہ مرحلہ بنیادی طورپر ایک گیمنگ پلیٹ فارم ہوگا۔

(جاری ہے)

اور اسے اسنیپ چٹ والے آئندہ مہینے لاس اینجلس کی نمائش میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس گیمنگ پلیٹ فارم کی تیاری آخری مرحل میں ہے اور اپریل میں ہونے والے تفریحی میلے میں زیادہ کھیلو کم بات کرو کے عنوان سے پیش کیا جائیگا۔ یہ بنیادی طورپر سوشل میڈیا کا حصہ ہوگا۔ میلے کا اہتمام کرنے والی کمپنی کے بیا ن کے مطابق بہت سے خواہشمند لوگوں کو اس میلے میں شرکت کی دعوت دیدی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ 4اپریل سے قبل لاس اینجلس پہنچ جائیں اور اس نئے گیمنگ پلیٹ فارم سے لطف اندوز ہوں۔

متعلقہ عنوان :