Live Updates

شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی پر قاتلانا حملہ قابل مذمت ہے،مولانا حامد الحق

ہفتہ 23 مارچ 2019 20:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) جمعیت علماء اسلام شہید مولانا سمیع الحق کے مرکزی امیر پاکستان دفاع کونسل کے چیئرمین دارالعلوم اکوڑہ خٹک کے نائب مہتمم حضرت مولانا حامد الحق نے کہا ہے کہ شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی پر قاتلانا حملہ قابل مذمت ہے یہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کی طرح ایک پلان اور منصوبہ کے تحت ہو چکا ہے مولاناسمیع الحق کی شہادت پر علماء کی خاموشی کا نتیجہ یہ ہے کہ انہوں نے یہ بات جمعیت علماء اسلام شہید کے مرکزی کونسل کے رکن حضرت مولانا عبدالحلیم سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کی مولانا حامد الحق نے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری اور علماء کا قتل قرآن و سنت کے قانون کا فقدان اور امریکہ اور نیٹو سے دوستی کا نیتجہ ہے 2001سے لیکر ابھی تک جتنے جید علماء شہید ہو گئے اور عوام خواتین ،بوڑھے ،چھوٹے جتنے بھی قتل کر دیئے گئے اور لوگ بے گھر ہوگئے ہیں یہ سب نیٹو سے دوستی کا نتیجہ ہے اور یہ سارے جرام پرویز مشرف پر عائد ہوتے ہیں آصف زرداری نوز شریف عمران خان یہ سب کرپشن ،لوت مار ،لاقانونیت کے سوا کچھ نہیں جانتے اور پرویز مشرف کی پالیسی پر عمل کر رہے ہیں جب تک خارجی پالیسی پر نظر ثانی نہیں ہو جائے اس وقت تک ملک میں امن امان کرپشن لوٹ مار اغواء برائے تاوان ڈکیتی اور علماء کی شہادت بم دھماکے ختم نہیں ہو سکتے ان ساری برائیوں کا خاتمہ ایک اعلان ہے اوروہ اسلام کے نظام کا نفاز ہے انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے افغانستان میں اپنی شکست کو چھپانے اور ڈھانپنے کی کوشش کر رہا ہے اوراپنے ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کے جید علماء شہید کر ر ہا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات