ورلڈ کپ2019میں پاکستان کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں: سہیل تنویر

اچھی فارم کے باعث انٹرنیشنل کیریئر کو نظرانداز کرنا ممکن ہی نہیں:آل رانڈر

ہفتہ 23 مارچ 2019 20:41

ورلڈ کپ2019میں پاکستان کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں: سہیل تنویر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) بائیں ہاتھ کے پیس بالنگ آل رانڈر سہیل تنویر نے قومی ٹیم میں واپسی کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ2020پر اپنی نگاہیں مرکوز کر رکھی ہیں،اگرچہ وہ اپریل 2017کے بعد پاکستان کیلئے نہیں کھیل سکے لیکن ان کا اصرار ہے کہ ان کے لیے اچھی فارم کے باعث انٹرنیشنل کیریئر کو نظر انداز کرنا ممکن ہی نہیں ہے۔34 سالہ پیسر پاکستان سپر لیگ فور میں مشترکہ طور پر چوتھے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر قرار پائے جب انہوں نے ٹائٹل ہولڈر ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے بارہ میچوں میں پندرہ وکٹیں حاصل کیں۔

سہیل تنویر کے مطابق کوئی بھی بہتر مستقبل کی امید نہیں چھوڑتا اور اگرچہ انہیں آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سکواڈ میں عدم شمولیت پر مایوسی ہوئی مگر وہ آئندہ برس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں واپسی پر نگاہیں مرکوز کر چکے ہیں جس کے لیے ان کا انتخاب اتنا مشکل بھی نہیں کیونکہ کوئی بالر بہترین کارکردگی کے ساتھ اچھا تجربہ بھی رکھتا ہے تو اس سے بہتر کوئی اور بات نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

بائیں ہاتھ کے پیسر کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ان پر ٹی ٹونٹی سپیشلسٹ کا لیبل لگانے کو تیار رہتے ہیں لیکن حقیقت یہی ہے کہ ان میں پاکستان کیلئے کھیلنے کا جذبہ موجود ہے جسے وہ کسی حال میں بھی چھوڑ نہیں سکتے۔سہیل تنویر کے مطابق رواں سال ورلڈ کپ کیلئے کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں لیکن ٹرافی جیتنے کیلئے وہ پاکستان کی حمایت کریں گے کیونکہ حالیہ نتائج کے پیش نظر ہوم ایڈوانٹیج انگلینڈ کے لیے بھی کسی کام نہیں آئے گا جسے بعض لوگ ٹائٹل فتح کیلئے فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔