ہالی وڈ کی نئی ایکشن تھرلر فلم جان وِک چیپٹر3کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

باسیل لیوانک اور ایریکا لی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ 17مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 23 مارچ 2019 21:13

ہالی وڈ کی نئی ایکشن تھرلر فلم جان وِک چیپٹر3کا نیا ٹریلر جاری کردیا ..
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) ہالی وڈ کی نئی ایکشن تھرلر فلم جان وِک چیپٹر3کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔ایکشن سے بھرپور تھرلر فلم کی کہانی نشانے بازی کے ماہرایک ایسے اسنائپر کے گِرد گھوم رہی ہے جوایک ہائی پروفائل مرڈر کرنے کے بعد اپنی جان بچانے کیلئے بھاگ دوڑ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں معروف ایکشن ہیرو کیانو رِیومرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ فلم کی کاسٹ میں لارنس فشبرن،ہیلی بیرے،رابن لارڈ،روبی روز، مارک ڈیکیسکوس اور لانس ریڈک سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔چیڈ اسٹیلسکی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم2015 کی ایکشن فلم جان وِککا تیسرا حصہ ہے۔واضح رہے کہ باسیل لیوانک اور ایریکا لی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ 17مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

متعلقہ عنوان :