رابی پیرزادہ ،عمران مہر نے نوجوان ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کیلئے ٹیلنٹ ایجنسی اور پروڈکشن اسٹوڈیو بنا لیا

ہفتہ 23 مارچ 2019 21:13

رابی پیرزادہ ،عمران مہر نے نوجوان ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کیلئے ٹیلنٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ اور پروڈیوسر عمران مہر نے نوجوان ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کیلئے لاہو رکے پوش علاقہ ڈیفنس میں ٹیلنٹ ایجنسی اور پروڈکشن اسٹوڈیو بنا لیا ۔

(جاری ہے)

رابی پیرزادہ اور عمران مہر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس پلیٹ فارم سے فلم ، ٹی وی ڈرامہ بنانے کے ساتھ برائیڈل شوٹس اور ایونٹ مینجمنٹ کا کام بھی کیا جائے گا تاہم اس کا بنیادی مقصد نوجوانوں لڑکوں او رلڑکیوںکو اس پلیٹ فارم کے ذریعے آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں آڈیشن کر کے نئے چہروں کو اپنے پراجیکٹ میں شامل کیا جائے گا ۔ ایسے با صلاحیت نوجوان لڑکے اور لڑکیاںجنہیں کسی وجہ سے آگے بڑھنے کے مواقع میسر نہیں آتے انہیں اس پلیٹ فارم سے آگے بڑھنے کے لئے ہر طرح کی معاونت فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :