پاکستان کے دوحہ سفارت خانے میں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام، صدر اوروزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے

ہفتہ 23 مارچ 2019 21:31

پاکستان کے دوحہ سفارت خانے میں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام، صدر اوروزیر ..
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دوحہ سفارت خانے میں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 23 مارچ 2019 کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دوحہ سفارت خانے میں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا اور ہیڈ آف چانسری نے اس موقع پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے۔

(جاری ہے)

سفیر پاکستان سید احسن رضا شاہ نے اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے ملکی ترقی میں غیر ملکی پاکستانیوں کی کردار کی تعریف کی. انہوں نے کہا کہ قطر میں موجود 140000 پاکستانیوں نے پاکستان اور قطر کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔پاکستانی تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔خیبر پختونخواہ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محمود جان بھی تقریب میں موجود تھے۔تقریب کے دوران مہمانوں نے ایک دوسرے سے بات چیت کی اور قومی دن پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔تقریب کے بعد روایتی ناشتہ بھی پیش کیا گیا۔