پہلی اسلام آباد مریڈین فٹ بال سپرلیگ، راوی کلب نے سی ڈی اے کلب کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرادیا
ہفتہ 23 مارچ 2019 22:01
(جاری ہے)
اس موقع پر ایم سی آئی کے ڈائریکٹر سپورٹس چوہدری شہزاد یاسین مہمان خصوصی تھے، اسلام آباد فٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی سے تعارف کروایا ہے، سابق قومی کوچ ناصر اسماعیل، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر سید مقبل حسین نقوی،پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد رانا تنویر احمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی گذشتہ روز ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلے گئے میں وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، دوسرے ہاف کے 39 ویں منٹ میں راوی کلب کے تیمور نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جوکہ مقررہ وقت تک جاری رہی، سی ڈی اے کلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے، ریفری کے فرائض چمن خان اور میچ کمشنر کے شاہد صدیق نے انجام دیئے (آج) اتوار کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں ایور گرین کلب کا مقابلہ ہماکلب سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں میران کلب اور اسلام آباد اکیڈمی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ لیگ میں اسلام آباد کی بہترین آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ہما کلب، سی ڈی اے کلب، اکبر کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب، مہران کلب، روور کلب، راوی کلب اور ایورگرین شامل ہیں۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.