Live Updates

کینیڈا ڈیم فنڈز ریزنگ تقریب: وزیراعظم عمران خان کے دستخط شدہ 2کرکٹ بال 65ہزار کینیڈین ڈالر میں نیلام

لوگ عمران خان پر اعتبار کرتے ہیں۔ بیرون ملک پاکستانیوں کے تعاون سے ڈیم بنائیں گے، سینیٹر فیصل جاوید

ہفتہ 23 مارچ 2019 22:20

کینیڈا ڈیم فنڈز ریزنگ تقریب:  وزیراعظم عمران خان کے دستخط شدہ 2کرکٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) کینیڈا میں ڈیم فنڈ ریزنگ کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے دستخط شدہ دو کرکٹ بال 65 ہزار کینیڈین ڈالر میں نیلام ہوئے۔ تقریب سے خطاب میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ لوگ عمران خان پر اعتبار کرتے ہیں۔ بیرون ملک پاکستانیوں کے تعاون سے ڈیم بنائیں گے جبکہ ڈیم کے حوالے سے آگاہی سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کریڈٹ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز کینیڈا میں ڈیم فنڈ ریزنگ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں بیرون ملک پاکستانیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے دستخط شدہ دو کرکٹ بال 65 ہزار کینیڈین ڈالر میں فروخت ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان کے دستخط والا ایک بال 35 ہزار جبکہ دوسرا 30 ہزار کینیڈین ڈالر میں نیلام ہوا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ڈیم کے معاملے پر عوام میں آگاہی دینے پر سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار کو کریڈٹ جاتا ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بہت جلد دو ڈیموں پر کام شروع ہوجائے گا۔ وزیراعظم عمران خان پر لوگ اعتبار کرتے ہیں۔ بیرون ملک پاکستانیوں کے تعاون سے ڈیم بنائیں گے جبکہ پاکستان کا بیانیہ امن کا بیانیہ ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات