یوم پاکستان پر بلوچستان کے عوام کا جذبہ حب الوطنی دیدنی ہے ،جام کمال خان

وطن سے محبت کرنے والی ایسی قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا،وزیراعلیٰ بلوچستان

ہفتہ 23 مارچ 2019 22:20

یوم پاکستان پر بلوچستان کے عوام کا جذبہ حب الوطنی دیدنی ہے ،جام کمال ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ یوم پاکستان پر بلوچستان کے عوام کا جذبہ حب الوطنی دیدنی ہے اوروہ پاکستان سے محبت کے اظہار میں پیش پیش ہیں، اپنے ایک ٹیوئٹ پیغام میں وزیراعلی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے شہروں،قصبوں اور گائوں گائوں سبز ہلالی پرچم لہرارہے ہیں، وطن سے محبت کرنے والی ایسی قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا اور نہ ہی انتشار پیدا کرسکتا ہے۔