ڈیرہ مراد جمالی میں یوم پاکستان انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا

ہفتہ 23 مارچ 2019 22:20

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) ملک بھر کی طرح نصیرآباد کے ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مراد جمالی میں بھی 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے ضلعی اسمبلی حال میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی تھے تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مرادجمالی غلام حسین بھنگر،اے ایس پی فہد کھوسو ڈ،سٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حفیظ اللہ کھوسو، ایم ایس ڈاکٹر ایاز جمالی، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن بختیار احمد مری، ڈی ڈی او فمیل خانزادی بلوچ، تحصیلدار بہادر خان کھوسو، نائب تحصیلدار صابر علی گولو ،سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی میر رانا خان مغیری ،اور سخی عبدالروف لہڑی، الحاج ڈاکٹر محمد اسحاق بگٹی سمیت علاقے کے معتبرین قبائلی عمائدین اور اسکول کے طلبہ وطالبات نے شرکت کی 23 مارچ کے حوالے سے تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں نے ٹیبلو ملی نغمے خاکے پیش کر کے حاضرین سے بھرپور داد حاصل کی تقریب سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حفیظ اللہ کھوسہ،ڈی ڈی او فیمیل خانزادی بلوچ ،بختیار مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی کیلئے ہمارے اجداد نے بڑی قربانیاں دی ہیں جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں بھرپور جدوجہد کی جن کی لازوال قربانیوں کی بدولت قدرت نے ہمیں پاکستان جیسی عظیم نعمت سے نوازا جس میں آج ہم آزاد قوم کی حیثیت سے سکھ کی سانس لے رہے ہیں ہم اپنی مذہبی عبادات بلا خوف و خطرات کر رہے ہیں جبکہ پاکستان میں ہندو اور عیسائیوں سمیت تمام مذاہب اقلیتوں کو اپنے مذہبی رسم و روایات ادا کرنے کی مکمل آزادی اور ان کی جان و مال کو تحفظ حاصل ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ناقابل تسخیر بن چکا ہے بھارت سمیت دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستانی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی ہماری افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور اس کو پوری قوم کی پشت پناہی حاصل ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قربان علی مگسی نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 16 شخصیات کو اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا جن میں ڈی ای او ایجوکیشن نصیرآباد حفیظ االلہ کھوسو ،اے ایس پی فہد خان کھوسو ،ایم ایس ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی ڈاکٹر ایاز جمالی ،ڈی ای او فیمیل خانزادی بلوچ ،ہیڈماسٹر علی احمد ماندائی ،رانا خان مغیری، فرمان مگسی ،تحصیلدار بہادر خان کھوسو، ڈی او بختیار مری، ثمینہ ناز، ڈاکٹر اسحاق بگٹی ،سخی عبدالروف لہڑی ،زر بی بی مسز مختیار کھوسو ،نذیراں جمالی اور ماسٹر عبدالغفور گولہ شامل ہیںآخر میں ڈپٹی کمشنر قربان علی مگسی نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ اور طالبات میں شیلڈ نقد انعامات تقسیم کئے۔