حکومت نے غیرملکی قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں

رواں مالی سال کے 8 ماہ کے دوران 2 ارب 75 کروڑڈالر کے غیر ملکی قرضے لئے گئے، دستاویزات

ہفتہ 23 مارچ 2019 22:45

حکومت نے غیرملکی قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) حکومت نے غیرملکی قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں ،دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے 8 ماہ کے دوران 2 ارب 75 کروڑڈالر کے غیر ملکی قرضے لئے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے غیرملکی قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں ،دستاویزات کے مطابق مالی سال کے 8 ماہ کے دوران 2 ارب 75 کروڑڈالر کے غیر ملکی قرضے لئے گئے۔

مالی سال کے 8 ماہ کے قرض میں سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر اور یوے اے کے ایک ارب ڈالربھی شامل نہیں۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق جولائی تا فروری قرضوں اور گرانٹس کی مد میں 2 ارب94 کروڑ ڈالر ملے جن میں چین سے ایک ارب 21 کروڑڈالر قرض لیا گیا جبکہ فرانس سے 4 کروڑ18 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا۔دستاویزات کے مطابق جاپان سے 4 کروڑ 77لاکھ ڈالر،برطانیہ سے 8 ماہ میں 7 کروڑ 64 لاکھ ڈالر،امریکا سے 5 کروڑ14 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا۔جرمنی سے ایک کروڑ41 لاکھ ڈالر،آئی ڈی بی سے 38 کروڑ88 لاکھ ڈالر،ایشیائی ترقیاتی بینک سے 37 کروڑ61 لاکھ قرض لیا گیا۔جولائی تافروری آئی ڈی اے سے 14 کروڑ28 لاکھ ڈالر،دبئی بینک سے 18 کروڑ44 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا۔