لزبن میں یوم پاکستان کے موقع پروقار تقریب کا اہتمام

قائم مقام سفیر سرفراز احمد گوہرنے پرچم کشائی کی،صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے

ہفتہ 23 مارچ 2019 22:45

لزبن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں یوم پاکستان کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام سفارتخانہ پاکستان میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

قائم مقام سفیر سرفراز احمد گوہرنے پرچم کشائی کی اور صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے تقریب میں خواتین، بچوں کے علاوہ غضنفر جاوید، سید خالد عباس، صغیر احمد، ضیائ سید، سرفراز فرانسس، ذیشان جوئیل، علیم صادق، عثمان خالد، علامہ سید افتخار گردیزی، سید طاہر، ڈاکٹر سہیل احمد ، راجہ احمد، سمیت پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تقریب میں ملی نغموں کی بدولت ماحول پرجوش اور خوشگوار رہا، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائم مقام سفیر پاکستان سرفراز احمد گوہر نے کہا کہ قرداد پاکستان کی تکمیل جس طرح ممکن ہوئی اسی جوش اور جزبہ سے پاکستانی تارکین وطن کو ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا وطن میں سرمایہ کاری سے ہی خوشخالی آئے گی ۔